معروف اداکار کنور ارسلان کے والد انتقال کرگئے

گزشتہ مہینوں کنور ارسلان کی والدہ کا بھی انتقال ہوا تھا، والدین کے دنیا سے رخصت ہوجانے پر اداکار بے حد رنجیدہ ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2022
آج میں نے بہترین دوست جیسا والد کھو دیا (فوٹو، فائل)

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار کنور ارسلان کے والد دارِ فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد ارسلان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے اپنے بہترین دوست جیسے والد کو کھو دیا ہے۔ اداکار کے مداحوں نے افسوس ناک خبر سن کر کنور ارسلان سے تعزیت کی اور ان کے والد کے آخرت میں بلد درجات کے لیے دعائیں بھی کیں۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں اداکار کی والدہ کا بھی انتقال ہوا تھا۔ والدین کے دنیا سے رخصت ہوجانے پر کنور ارسلان بے حد رنجیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔