اعجاز اسلم نگراں وزیراعظم بن گئے تو کیا کریں گے اداکار نے بتادیا

اعجاز اسلم نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام پیارے رمضان میں شرکت کی


ویب ڈیسک April 05, 2022
اداکار اعجاز اسلم کے دلچسپ جواب پر اینکر بھی ہنسی نہ روک سکیں (فوٹو فائل)

سینئر پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام پیارے رمضان میں شرکت کی اور میزبان رابعہ انعم کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

نگراں وزیراعظم بننے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا کہ ایسا کبھی ہو نہیں سکتا اور نہ وہ بننا چاہیں گے کیونکہ وہ عمران خان کا حال دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عمران خان کا حال ہم دیکھتے ہیں کہ وہ بے چارے کتنے زیادہ پریشان رہتے ہیں'۔ میزبان کے مسلسل استفسار پر اعجاز اسلم نے کہا کہ 'میں جاکر اعلان کروں گا کہ کل آپ سے ملاقات کروں گا'۔

اسی سیگمنٹ کے دوران انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے جن میں یہ بتایا کہ وہ رات میں اگر کہیں پھنس جائیں تو کس سے فون پر رابطہ کریں گے۔ ایک اور سوال کوئی چیز ختم کرنے کا اختیار ملے کا جواب دیتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا کہ وہ یک طرفہ کہانی (پروپیگنڈے) کو ختم کرنا چاہیں گے۔



بہترین اداکار اور اداکاراؤں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مردوں میں فیصل قریشی، نعمان اعجاز جبکہ اداکاراؤں میں عائزہ خان اور صبا قمر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔