احسن خان کو مداح سے نامناسب رویے پر تنقید کا سامنا

احسن خان نے مداح کو تصویر کی غرض سے پاس آنے سے منع کیا لیکن جب وہ آگیا تو انہوں نے طنزیہ انداز اپنایا


ویب ڈیسک April 05, 2022
اداکار کا یہ عمل غرور وتکبر کی نشانی ہے، سوشل میڈیا صارفین (فوٹو، فائل)

RAWALPINDI: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کے مداح سے نامناسب رویے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن خان کا ایک پرستار ان کے ساتھ تصویر یا ویڈیو بنانا چاہتا تھا لیکن اداکار نے اسے منع کردیا اور اس دوران وہ مداح سے جس انداز سے پیش آئے سوشل میڈیا صارفین نے اسے نامناسب رویہ قرار دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ احسن خان نے پہلے تو مداح کو اپنے پاس آنے سے انکار کیا لیکن جب وہ آگیا تو انہوں نے طنزیہ انداز اپنایا اور پھر وہاں سے چلے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہاں ایک اور مداح بھی ان کے ساتھ تصویر لینے آیا تھا لیکن اسے بھی واپس لوٹنا پڑا۔ یہ مناظر دیکھ کر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کسی صارف نے لکھا کہ یہ غرور وتکبر کی نشانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔