ہیروئن بننے کی عمر کیا گزری جوہی اورمادھوری نے دبنگ خان کو بھائی کا خطاب ہی دے ڈالا

فلم ”عشق“ کی شوٹنگ کے دوران میری اور عامر خان کی لڑائی ہوگئی تھی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ ایک دن تک رکی رہی، جوہی


ویب ڈیسک February 25, 2014
معروف ٹی و شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں جوہی اورمادھوری مختلف سوالات کا جواب دے رہی تھیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشت نے کروڑوں دلوں کی دھڑکن دبنگ خان کو بھائی کا ہی خطاب دے ڈالا۔

معروف ٹی وی شو "کافی ود کرن" میں مادھوری ڈکشت اور جوہی چاؤلہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی عام زندگی میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ شوہر، دوست اور بھائی میں سے کون سا رشتہ بنانا پسند کریں گی جس پر دونوں اداکاراؤں نے ایک جیسا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کو شوہراورعامر خان کو وہ اپنا دوست بنانا پسند کریں گی جب کہ سلو میاں کو بھائی بنانے کا جواب دے کر دونوں نے سب کو حیران کردیا۔

اس موقع پر جوہی چاؤلہ نے انکشاف کیا کہ وہ جب بھی کسی تقریب میں سلمان خان سے ملتی ہیں تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سلمان خان کی نظریں کہیں اور نہیں صرف مجھ پر ہی ہیں جب کہ عامر خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں لیکن 1997 میں فلم "عشق" کی شوٹنگ کے دوران ان کی عامر خان کے ساتھ لڑائی ہوگئی تھی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ ایک دن تک رکی رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں