آرمی چیف کی نیپالی سفیر سے ملاقات دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پر غور

پاکستان نیپال کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک April 05, 2022
(فوٹو آئی ایس پی آر)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیپال کے سفیرتاپس ادھیکاری کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل المدتی کثیرالجہتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے، خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔