فون کا تحفہ واپس نہ کرنے پر بھارتی نوجوان نے ’گرل فرینڈ‘ کو ذبح کردیا
خاندان والوں نے مقتولہ کی شادی کہیں اور طے کردی تھی جس پر مبینہ قاتل اپنا اسمارٹ موبائل واپس مانگ رہا تھا
GLASGOW:
بھارتی ریاست جھارگھنڈ میں تحفتاً دیا گیا اسمارٹ فون واپس نہ کرنے پر سفاک نوجوان نے اپنی 'گرل فرینڈ' کو ذبح کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھاڑگھنڈ کے ضلع کاپور میں پیش آیا جہاں مبینہ قاتل فٹبال میچ دیکھنے کے بہانے اپنی دوست کو اسٹیڈیم لے گیا اور تیز دھار آلے سے وار کرکے اس کی گردن کاٹ دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے جو موبائل مقتولہ کو تحفے کے طور پر دیا تھا وہ اسے واپس کرنے کا تقاضہ کررہا تھا لیکن لڑکی نے اس کی ایک نہ سنی جس پر نوجوان نے طیش میں آکر قتل کیا۔
مقامی پولیس نے کہا کہ لڑکی کی گردن کٹی لاش مہش پور نامی علاقے کے ایک ویران مقام سے ملی، ملزم اور متقولہ کے دو سال سے تعلقات تھے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی تھا لیکن مقتولہ کے گھر والوں نے بعد اس کی شادی کہیں اور طے کردی تھی جس پر لڑکا اپنا موبائل واپس مانگ رہا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم قتل کے بعد موبائل لے کر فرار ہوگیا تھا تاہم تحقیقات کے دوران نوجوان کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔