طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت دینے پر چوہدری نثار کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

وزیر داخلہ کے بیان سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی تضحیک ہوئی ہے، تحریک التوا کا متن

وفاقی وزیر داخلہ.نے گزشتہ روز طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت دینے پر قومی اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران لغاری، شازیہ مری، اعجاز جاکھرانی اور عبدالستار بچانی کی جانب سے تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے، تحریک میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت دینے کا بیان انتہائی نازک موقع پر دیا ہے، ان کے اس بیان سے عوام اور ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی سیکیورٹی فورسز کی تضحیک ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ سنا ہے کہ طالبان کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں، اگر طالبان سے ایک میچ ہوجائے تو اچھا نتیجہ ہی نکلے گا جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے چوہدری نثار کی پیشکش مسترد کردی تھی۔
Load Next Story