پیپلزپارٹی حکومت گرانے کی خوشی منائے گی بلاول بھٹو

بلاول کا کہنا ہے کہ غداری کے الزام کی وضاحت ضروری ہے، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں نہ گیا تو آئندہ تمام الیکشن متنازع ہوں گے


ویب ڈیسک April 05, 2022
عمران خان کہتے تھے عدم اعتماد تحفہ ہے اپوزیشن کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو (فوٹو، فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، ہم حکومت گرانے کی خوشی منائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بتایا کہ میں تو کہتا تھا اسمبلی توڑو استعفیٰ دو، میرا مذاق اڑایا جاتا تھا اور عمران خان کہتے تھے عدم اعتماد تحفہ ہے اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، اتنی بزدلانہ شکست پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی، خان صاحب نے شکست دیکھ کر بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وفاق سے بھاگ گیا اور پنجاب سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، اس شخص کو ہم نے ہٹانا ہی ہٹانا تھا، عمران خان پاکستان کے فارن آفس کو متنازع بنا رہے ہیں، ہم غدار غدار نہیں کھیلتے، ان کی باتوں کا جواب دے سکتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہم نہیں تھے، اس کی وضاحت آنا بہت ضروری ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ غداری کے الزام کی وضاحت ضروری ہے، معاملہ پارلیمنٹ میں نہ گیا تو آئندہ تمام الیکشن متنازع ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں