پشاور میں ایرانی قونصل جنرل کو آج بھی نشانہ بنانے کی کوشش بم ناکارہ بنا دیا گیا

ایرانی قونصل جنرل کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی کی پلاٹون کو تبدیل کرکے 337 یونٹ کوتعنیات کر دیا گیا


ویب ڈیسک February 25, 2014
گزشتہ روز ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے باہر خود کش حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو؛اے ایف پی

ایرانی قونصل جنرل کو آج بھی نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب کہ ان کی رہائش گاہ کے قریب سے برآمد ہونے والا دستی بم ناکارہ بنادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں آج بھی ایرانی قوںصل جنرل کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، ان کی رہائش گاہ کے قریب سے برآمد ہونے والے روسی ساختہ دستی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا جب کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرتے ہوئے ایف سی کی پلاٹون کو تبدیل کر کے 337 یونٹ کوتعنیات کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خود کش حملہ ایرانی قونصلیٹ نہیں بلکہ ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے باہر ہوا تھا، حملے کے وقت ایرانی قونصل جنرل قونصلیٹ میں تھے،خود کش حملے میں استعمال کی گئی گاڑی غیر رجسٹرڈ تھی اور حملہ آور نے گاڑی میں 30 کلو بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے باہر خود کش حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں