شامی باغیوں کیلئے سعودی عرب کا پاکستان سے اسلحہ خریدنے کی خبریں بے بنیاد ہیں دفتر خارجہ

سعودی عرب نے شامی باغیوں کیلئے اسلحہ خریدنے میں دلچسپی ظاہرنہیں کی ، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک February 25, 2014
سعودی عرب نے شامی باغیوں کے لئے پاکستان سے اسلحہ خریدنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی ترجمان نے شامی باغیوں کے لئے سعودی عرب کے پاکستان سے اسلحہ خریدنے کی خبروں کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے دورہ اسلام آباد کے دوران شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے لئے پاکستان سے اسلحہ خریدنے میں کسی بھی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی انہوں نے کہا کہ نہ تو اس طرح کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس میں کوئی حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکومت شام میں سرکاری فوج سے برسرپیکار باغیوں کو مسلح کرنے کے لئے پاکستان سے ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔