2 افراد کا قتل گینگ وارسرغنہ کے بیٹے کوجیل بھیج دیا گیا
عالم نے والد ارشد پپو کے قتل کابدلہ لینے کیلیے سابق پولیس افسرچاند کوقتل کیا
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کلفٹن میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کے بیٹے عالم بلوچ کوپیش کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ والد ارشد پپو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے پولیس افسر کو قتل کیا، ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں ہے، عدالت نے ملزم عالم بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 اپریل تک چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔