’یومِ ارض‘ پر گوگل نے پھولدار وال پیپر پیش کردیئے
گوگل نے تمام اقسام کے اسمارٹ فون کے لیے پھولوں اور فطرت سے مزین وال پیپر جاری کئے ہیں
کراچی:
اس سال 22 اپریل کو عالمی یومِ ارض (ارتھ ڈے) منایا جارہاہے۔ اس موقع پر گوگل نے اپنے پکسل فون کے لیے وال پیپر جاری کئے ہیں جو تمام اسمارٹ فون کی اسکرین کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
عالمی یومِ ارض کے موقع پر دیدہ زیب پھولوں، سبزے اور قدرتی مناظر کے کئی ایک وال پیپر جاری کئے ہیں۔ انہیں گوگل کی تخلیقی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ تمام وال پیپر کو کسی بھی آپریٹنگ سسٹم اور ماڈل کے فون پر لگایا جسکتا ہے۔ ایک جانب تو گوگل اس سے موسمِ بہار کے پیغام کو فروغ دینا چاہتا ہے تو دوسری جانب آپ کے فون کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا خواہاں ہے۔
گوگل کی مشہور ڈیزائنر جوزفینا شارگوروسکی نے اسے ڈیزاین کیا ہے جو پہلے بھی پھولوں کی ڈرائنگ بناکر عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے فطرت کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے اس میں انسان کا مقام بتایا ہے جو ایک مرکزی مقام بھی ہے۔ ان وال پیپر کو لاک اسکرین اور ہوم اسکرین دونوں پر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں وال پیپر کے شوخ رنگ موسمِ بہار کا جوش اور شوخی بھی بیان کرتے ہیں۔
پکسل فون سے ہٹ کر دیگر اسمارٹ فون کے لیے موسمِ بہار کے وال پیپر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔