القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیواللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی کی تعریف

ایمن اظواہری نے ویڈیو میں حجاب پرپابندی لگانے والے ملکوں کوتنقید کا نشانہ بنایا

القاعدہ کے سربراہ کی بیماری یا انتقال کی خبریں 2020میں سامنے آئی تھیں:فوٹو:سوشل میڈیا

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ ایمن الظواہری کی 2020 کے بعدسے یہ پہلی ویڈیوہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ویڈیو جاری کی جس میں ایمن الظواہری بھارتی ہندوانتہاپسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


القاعدہ کی جانب سے 5اپریل کو ویڈیو 'الشباب ' تنظیم کے پلیٹ فارم سے جاری کی گئی جس کوانگریزی میں ' بھارت کی عظیم خاتون' کا نام دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اس واقعہ اورمسکان خان کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے حجاب پرپابندی عائد کرنے والے ملکوں کوتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ڈاکٹر ایمن الظواہری کئی سال تک اسامہ بن لادن کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ان کے بارے میں 2020 میں یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ یا توہ بیمار ہیں یا پھران کا انتقال ہوگیا ہے۔

ایمن الظواہری نئی ویڈیو بظاہرصحت مند دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی ویڈیوکوپچھلی ویڈیوزسے مختلف پس منظرمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load Next Story