مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی2نوجوان شہید

حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کو گرفتارکرلیا گیا


ویب ڈیسک April 06, 2022
قابض بھارتی فوج نے پلواما اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کرلیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کوپلواما میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لیں۔

رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔

دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کوبانڈی پورہ میں ان کے گھر سے گرفتارکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں