آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف

مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بابراعظم کی تعریف بھی کی


Sports Reporter April 06, 2022
پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم جشن مناتے ہوئے۔ فوٹو : کرکٹ آسٹریلیا ٹویٹر

BANNU: چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کی مہمان نوازی گن گانے لگے۔

سیریز کے نمایاں ترین پرفارمر بن میکڈمورٹ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھتے ہیں کہ آج پاکستان میں آخری صبح ہے، بہترین مہمان نوازی اور سنہری یادوں کے ساتھ پاکستان کا شکریہ، حقیقی معنوں میں پاکستان کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔ شکریہ لاہور، راولپنڈی، اور کراچی۔

لیگ اسپنر ایڈم زمپا قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے گرویدہ بن گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خوش ہوں کہ اب بابر اعظم کو مزید باولنگ نہیں کرنا پڑے گی کیوںکہ بابراعظم کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے آپ کو خاص پلاننگ کرنا پڑتی ہے، انہیں کھیلتا دیکھنا بہت شاندار ہوتا ہے۔

https://twitter.com/AdamZampa88/status/1511442176936452105?s=20&t=TcZ9YERwT9Bb4jG_EdcjmA

جوش انگلس کے مطابق بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا بدقسمتی سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل پایا، لیکن یہاں کھیلنے کا بہت مزہ آیا۔ آپ کی محبت اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

https://twitter.com/Joshinglis95_/status/1511438939881672712?s=20&t=TcZ9YERwT9Bb4jG_EdcjmA

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں