فہد مصطفیٰ دوسرے عامر لیاقت قرار گیم شو پر پابندی کا مطالبہ

عامر لیاقت نے بھی یہی طوفان برپا کیا تھا فہد بھائی بھی کم نہیں بس اللہ عقل دے عوام کو، صارفین


ویب ڈیسک April 06, 2022
ہم ہر گز یہ شو دیکھنا پسند نہیں کرتے پتہ نہیں کون فارغ لوگ یہ شو دیکھتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

LONDON: سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفیٰ کو دوسرا عامر لیاقت قرار دے کر ان کے گیم شو پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا رمضان کے دوران نجی چینل پر چلنے والا گیم شو مختلف تنازعات کے باعث اپنی پہلی قسط سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

پہلے تو شو میں شائستہ لودھی گر پڑیں، پھر اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گر پڑا۔ اور اب تو شو کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ اتنے غصہ ہوگئے کہ شو پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل

دراصل لائیو شو کے دوران اداکار اعجاز اسلم کے کپڑے پھٹ گئے لیکن فہد مصطفیٰ نے اس بات کو چھپانے کے بجائے لائیو سب کے سامنے مزے لے لے کر بتایا اور شو میں شامل دیگر شرکا ہنس پڑے، جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور فہد مصطفیٰ کا موازنہ عامر لیاقت سے کرنے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ فہد مصطفیٰ، عامر لیاقت کے رستے پر چل رہے ہیں، کیونکہ ان کے شو کا کانٹینٹ (مواد) بالکل عامر لیاقت کے گیم شو جیسا ہی ہے جس میں وہ لوگوں سے مضحکہ خیز اور مزاحیہ انداز میں بات چیت کرتے تھے۔



شو کے کانٹینٹ کے علاوہ لوگوں کو گیم شو کے وقت پر بھی اعتراض ہے۔ یہ شو افطاری کے فوراً بعد آن ایئر ہوتا ہے لہذا لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ گیم شو کی وجہ سے نماز اور تراویح نہیں پڑھ پاتے اور لوگ عبادت کرنے کے بجائے گیم شو دیکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شائستہ لودھی کی 'گیم شو' کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے طنزاً کہا عامر لیاقت کو بھی کھول دو جب یہ بھی کھلے ہوئے ہیں اُس کی کیا غلطی ہے۔ عامر لیاقت نے بھی یہی طوفان برپا کیا تھا۔ فہد بھائی بھی کم نہیں۔ بس اللہ عقل دے عوام کو۔





ایک صارف نے عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا یہ بالکل عامر لیاقت کے ''آم کھائے گا'' کانٹینٹ جیسا ہے۔ شو میں ایک منٹ بھی کوئی ڈھنگ کی بات نہیں کی گئی۔ عامر لیاقت اور یہ ایک ہی ہیں۔ یہ لوگ بے صبری سے رمضان کا انتظار کرتے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز یہ شو دیکھنا پسند نہیں کرتے پتہ نہیں کون فارغ لوگ یہ شو دیکھتے ہیں۔



سدرہ نامی خاتون نے کہا استغفراللہ یہ کیا بدتمیزی ہے۔ فہد مصطفیٰ عامر لیاقت کے نقش قدم پر چل رہا ہے اس شو میں اب تو کچھ بھی تخلیقی نہیں رہا۔ تھوڑی شرم کرو اور بولنے سے پہلے سوچ لو افسوس ہے یہ شو لائیو جارہا ہے۔ ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر رمضان کے دوران پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |