لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ڈولفن اہلکار زخمی

تعاقب کرنے پر ڈاکووں نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی، پولیس ذرائع

تعاقب کرنے پر ڈاکووں نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی ، پولیس ذرائع فوٹوفائل

PESHAWAR:
لاہورمیں نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک ڈولفن اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں اور ڈولفن ٹیم کا آمنا سامنا ہوا۔ ڈاکوؤں اور ڈولفن اہلکار کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار ہمیش شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچ گئے، گشت پر مامور ڈولفن اہلکاروں نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا جو کہ فرار ہو گئے، تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار کے پیٹ اور ٹانگ پر دو فائر لگے، زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story