اپوزیشن ارکان کو اسپیکرپرویزالہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا
واپس جاکر حمزہ شہباز شریف سے مشاورت کریں گئے جبکہ پرویز الہی کو بھاگنے نہیں دیں گئے، رہنمامسلم لیگ (ن) سمیع اللہ
اسپیکر پنچاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی نیت سے پہنچنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین تحریک جمع کرانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس لوٹ گئے۔
اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن) سمیع اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے آئے تھے، پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے دروازے بند رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات ختم ہوگئے ہیں واپس جاکر حمزہ شہباز شریف سے مشاورت کریں گئے جبکہ پرویز الہی کو بھاگنے نہیں دیں گئے۔
اس سے قبل پولیس نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسمبلی کی دیواروں اور گیٹ پر خار دار تاروں کو ویلڈ کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اسمبلی کے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی پہنچ گئیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روکے جانے پر مسلم لیگ ن کے وفد سمیت اپوزیشن اراکین نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہی دھرنا دے دیا۔ اسمبلی اسٹاف نے عدم اعتماد کی تحریک وصول کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک دے دیں ہم جمع کروادیں گے۔ تاہم مسلم لیگی وفد نے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کروانا چاہتے ہیں، اندر کمرے میں بیٹھ کر وصول کی جائے۔
تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، قرار اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔