نیو پشاور ہاؤسنگ اسکیم سے زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی وزیراعلی خیبر پختونخوا

منصوبے کے لئے لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت اراضی کے حصول کا عمل جاری


ویب ڈیسک April 06, 2022
منصوبے کے لئے لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت اراضی کے حصول کا عمل جاری

ISLAMABAD: وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ اسکیم سے زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت نیو پشاور ویلی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت زمین مالکان کو خطوط جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی، پلاننگ اور ڈیزائن اس سال مئی کے آخر تک مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے کے لئے لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے، جس کے لئے مالکان کو اب تک 286 درخواست فارم جاری کئے گئے ہیں، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے اب تک 6571 کنال اراضی کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نیو پشاور ویلی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اس ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے پشاور اور گردونواح میں قیمتی زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں