طویل انتظار ختمکالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلے 11 اپریل سے ہونگے

بی کام، بی ایس سی اور بی اے کے آخری بار امتحانات مئی اور جون میں منعقد کروائے جائیں گے


Safdar Rizvi April 06, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

RAWALPINDI: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طویل انتظار کے بعد سال 2021 میں انٹر کرنے والے طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2021 میں انٹر کرنے والے طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے کے لیے جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اجازت دیدی ہے جبکہ یونیورسٹی کے تحت الحاق شدہ کراچی کے سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہونگے۔

طلباء کی کلاسز رواماہ رمضان کے مہینے میں 20 اپریل سے شروع ہونگی یہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا دوسرا بیچ ہوگا اس سے قبل پروموشن پالیسی کے تحت انٹر کرنے والے طلبہ کو سال 2021 میں داخلے دیے گئے تھے جن کی کلاسز ابھی جاری ہیں۔

گزشتہ برس 2021 میں انٹر کرنے والے طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری ڈگری ان سائنس ، کامرس اور آرٹس میں داخلے دینے کا فیصلہ بدھ کو جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر مقصود انصاری کی زیر صدارت منعقدہ کالج پرنسپلز کے اجلاس میں دیا گیا اجلاس کے بعد ناظم امتحانات ظفر حسین نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ تمام کالج پرنسپلز نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ وہ کچھ عرصے بیک وقت ایسوسی ایٹ ڈگری کے دونوں بیچز کی بتدیس کریں گے۔

ناظم امتحانات کے مطابق گزشتہ سال دیے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری کے سالانہ امتحانات جولائی 2022 میں لیے جائیں گے جبکہ اس سے قبل بی کام ، بی اے اور بی ایس سے کے آخری بیچ اور فیلیئرز کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہونگے یہ امتحانات آخری بار لیے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں بی کام کے امتحانات 20 مئی سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات جون کے دوسرے ہفتے یا اس کے کچھ بعد متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں