اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں 103 کلو گرام منشیات پکڑی گئی دو ملزمان گرفتار
منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی
ISLAMABAD:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کےدوران 40 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
سہراب گوٹھ کے قریب بھی رینجرز کے ہمراہ کارروائی کی گئی، جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے 13کلو آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نجی کورئیر کمپنی پر چھاپے کے دوران 33 کلو سے زائد مشکوک مواد برآمد کیا گیا، کورئیر کمپنی کے زریعے پارسل میں مواد چھپا کر اسمگل کیا جارہا تھا۔
دوسری جانب حالاناکہ کے قریب کار سے17 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔