’اگلی بار میں بھی جاؤں گی‘ آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ بھی پاکستان کی دیوانی

میری اہلیہ کہتی ہیں ٹی وی پر دیکھا کہ کس طرح پاکستانیوں نے آپ لوگوں کو ویلکم کیا، آسٹریلوی کرکٹر


ویب ڈیسک April 07, 2022
بن میکڈرموٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے فوٹوایکسپریس

آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ نے بھی اگلی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ نے لکھاہے کہ پاکستان کے دورے کے بعد بحفاظت اور خیریت سے گھر پہنچ گیاہوں۔

بن میکڈرموٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ملنے والے پیار اور مہمان نوازی کو دیکھ کر میری اہلیہ کہتی ہیں ٹی وی پر دیکھا کہ کس طرح سب پاکستانیوں نے آپ لوگوں کو ویلکم کیا، اب میں بھی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں