سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا

ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے، عدالت


ویب ڈیسک April 07, 2022
ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے، عدالت

ISLAMABAD: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا اور کہا ہے کہ یہ ہمارا دائرہ اختیار میں نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کے کنسلٹنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت بڑا ریلیف مل گیا احتساب عدالت نے جج اعظم خان نے ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت دیگر کے خلاف دائر ریفرنس وپاس بھیجتے ہوئے نمٹا دیا، ریفرنس میں شوکت عزیر، لیاقت جتوئی و دیگر ملزم نامزد ہیں ملزمان پر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں