لاہورانارکلی دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا، تفتیشی ذرائع
ISLAMABAD:
انارکلی بم دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے انارکلی بازار میں ہونے وا لے بم دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد کو بلوچستان کے گرفتار ہونے والے اس کے ساتھی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، انارکلی دھماکے کےمرکزی ملزم بلوچستان سے گرفتار ہوئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، دہشت گرد کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا، اور 20 جنوری کو دھماکے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا، دہشت گرد کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم سے ہے، اور لاہور دھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد سیف الرحمان کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاردہشت گرد سے واقعے سے متعلق تفتیش درکار ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کا 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔