پنجگور کے ایک مکان میں دھماکا بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، پولیس

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، پولیس (فئل : فوٹو)

پنجگور میں ایک مکان میں دھماکے کے باعث بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں واقع ایک مکان میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے سبب ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش اور تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
Load Next Story