عدم اعتماد حکومت بدلنے کیلئے بین الاقوامی سازش تھی فواد چوہدری

پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، فواد چوہدری

پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے،فواد چوہدری فوٹوفائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت بدلنے کیلئے تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش تھی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے کے لیے عدم اعتماد ایک بیرونی سازش ہے، یہ ایک بد ترین سامراج کی پاکستان پر قنضے کی کوشش ہے، اگر آج سپریم کورٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں آ جائیں تو یہ بات غلط ہوگی، ملکی استحکام کا واحد حل الیکشن ہیں۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہاں تک اسپیکر کی رولنگ کا تعلق ہے اس کے لیے آپ کو اسپیکر کے سامنے جو مواد تھا وہ دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ وہ مواد دیکھ لے، یہ تو نہیں ہوگا کہ جس مواد پر فیصلہ ہوا وہ مواد دیکھ لیں، ایک ان کیمرہ سماعت ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بدلنے کیلئے یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی، اگر حکومت تبدیلی کی یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ہم قرارداد پاکستان والے دور میں چلے جائیں گے، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو اپنی آئینی حدود میں آگے بڑھنا ہے، آج ڈالر اپنی حد کراس کرچکا ہے، پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے۔
Load Next Story