اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ آج متوقع سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ

ریڈ زون اور خاص طور پر شاہراہ دستور پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ جاری

(فوٹو : فائل)

اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آج متوقع ہے جس کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس میں آج فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے جس کے باعث سپریم کورٹ کی بلڈنگ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں : واضح نظر آرہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، دیکھنا ہے اب آگے کیا ہوگا، چیف جسٹس

شاہراہ دستور پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پورے ریڈ زون پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story