سلیمانی چادر نہیں ’’سلیمانی شیشہ‘‘ خرید کر غائب ہوجائیے
بڑے سلیمانی شیشے کی اونچائی 37 انچ اور چوڑائی 25 انچ ہے جسے 299 پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے
LONDON:
ایک برطانوی اسٹارٹ اپ کمپنی ایسا شیشہ فروخت کر رہی ہے جو اپنے پیچھے موجود کسی چیز کو نظروں سے اوجھل کردیتا ہے جبکہ اس سے پیچھے کا منظر بھی دکھائی دیتا رہتا ہے۔
اس شیشے کی تیاری میں وہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے جو منظر بدلنے والے تفریحی فٹ اسکیلز اور کھلونوں میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے؛ اور جسے ''لینٹی کیولر لینسنگ'' کہا جاتا ہے۔
یہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے کسی شیشے میں سے روشنی اس طرح گزاری جاتی ہے کہ دوسری طرف کا منظر بہت دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے جبکہ اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز، اسی دھندلے پن میں تقریباً غائب ہوجاتی ہے۔
برطانیہ کی ''اِن وزیبلٹی شیلڈ کمپنی'' نے اب یہی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایسے بڑے شیشے تیار کیے ہیں جن کے پیچھے ایک انسان چھپ کر نظروں سے اوجھل ہوسکتا ہے۔
[ytembed videoid="2butkT8vb-E"]
یہ ''سلیمانی شیشہ'' چھوٹے اور بڑے سائز میں دستیاب ہے۔ بڑے سلیمانی شیشے کی اونچائی 3 فٹ 1 انچ (37 انچ) اور چوڑائی 2 فٹ 1 انچ (25 انچ) ہے جسے 299 برطانوی پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے۔
چھوٹے شیشے کی اونچائی صرف 12 انچ اور چوڑائی 8 انچ ہے؛ اور اسے صرف 49 پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے۔
فی الحال ''اوجھل کرنے والے شیشوں'' کی فروخت عالمی اسٹارٹ اپ کمپنی ویب سائٹ ''کک اسٹارٹر'' کے ذریعے کی جارہی ہے، جہاں اس ٹیکنالوجی کی دیگر تکنیکی تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
''اِن وزیبلٹی شیلڈ کمپنی'' نے اگرچہ یہ سلیمانی شیشے تفریحی مقاصد کےلیے تیار کیے ہیں تاہم اسی طرح کی تحقیق عسکری اور تجارتی مقاصد کےلیے جاری ہے تاکہ ٹینک اور طیارے تک دشمن کی نظروں سے اوجھل کیے جاسکیں۔ البتہ یہ بہت پیچیدہ کام ہے جس میں اب تک کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔