ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں 200 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کررکھا ہے
QUETTA:
مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے ن لیگی رہنما پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے۔ رہنماؤں میں خواجہ سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، سمیع اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔
یہ پڑھی : اپوزیشن ارکان کو اسپیکرپرویزالہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا
رہنماؤں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ ساتھ ہی انہوں ںے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی نیت سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی پہنچے تھے تاہم انہیں تحریک جمع کرانے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ واپس لوٹ گئے تھے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں 200 ارکان کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے، ایک روز قبل نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے 200 ارکان حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے اپنی حمایت سامنے لاچکے ہیں۔