ن لیگ کا وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلیے لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

چوہدری پرویز الہی اسپیکر کا انتخاب ہونے نہیں دے رہے، عدالت دادرسی کرے، ن لیگ کی پٹیشن تیار، کل حمزہ شبہاز دائر کرینگے

(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے پٹیشن تیار کرلی، حمزہ شہباز کل لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری طور پر وزیر اعلیٰ کے انتخابات کرائے جائیں۔


درخواست میں ساتھ ہی استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ڈکلئیر کیا جائے۔

ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کا صوبہ گزشتہ 6 دونوں سے بغیر وزیر اعلی کے چل رہا ہے، چوہدری پرویز الہی اسپیکر کا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے الیکشن نہیں ہونے دے رہے، ہم داد رسی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے کو صبح کی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، ہماری استدعا ہے کہ وزیر اعلی کا الیکشن قانون کے مطابق فوری کروایا جائے، آئین میں لکھا ہے کہ جیسے ہی وزیراعلیٰ کی نشست خالی ہو فوری الیکشن کروائے جائیں لیکن حکومت نے جب دیکھا کہ نمبرز پورے نہیں تو اجلاس ملتوی کردیا۔
Load Next Story