اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25 فیصد اضافہ کردیا

فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 07, 2022
شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ (فائل فوٹو)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیٹ بینک نے ہنگامی اقدام کرتے ہوئے شرح سود میں 2 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے، اس بروقت اور مونیٹری پالیسی کا ردعمل افراط زر کے بگڑتے ہوئے منظر نامے اور بیرونی خدشات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں معاشی صورتحال کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، کچھ چیلنجز عالمی تیل کی قیمت اور روس یوکرین تنازعہ بیرونی ہیں، اور چند ہفتوں میں ملک میں اندرونی صورتحال سے بے یقینی میں اضافہ ہوا، جو معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، فارن ایکسچینج اور کاروباری طبقہ کے اعتماد پر اثر پڑرہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوا، گزشتہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فوری اقدام اٹھایا جاسکتا ہے، سب سے پہلا فیصلہ مہنگائی کم کرنے اور مالی استحکام کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 2.5 فیصد بڑھا دیا گیا، ملک میں تمام لگژری آئٹمز اور فنش مصنوعات ہوں اس میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے، کیش مارجن کی حامل اشیاء کی فہرست میں اضافہ ہوگا، ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم جس پر مارک اپ ریٹ بہت کم ہے اس میں بھی پالیسی ریٹ کے مساوی اضافہ ہوگا، ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ اب 5.5 فیصد ہوگا، ملک میں فارن ایکس چینج کی صورتحال اور مالیاتی نظام میں استحکام لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں