امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہوگی مریم نواز
اسپیکر کی رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)
ISLAMABAD/KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہوگی۔
مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا اچھی بات ہے ، مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آئین کیساتھ جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہوجاتی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرات نہ ہو۔