خیبرپختونخوا حکومت نے ملازمین کا ڈسپیریٹی الاؤنس بحال کردیا

صوبائی حکومت نے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی


ویب ڈیسک April 07, 2022
(فائل فوٹو)

لاہور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کا ڈسپیریٹی الاؤنس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر کابینہ سے ڈسپیریٹی الائونس کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے لی۔ کابینہ کے 8 ارکان نے سمری کی منظوری دی۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن نے سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس دینے کی مںظوری کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین نے گزشتہ دنوں ڈسپیریٹی الائونس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج اور اسمبلی چوک سارا دن بلاک رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں