سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے وزیراعظم

پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے ملاقات میں گفتگو (فوٹو : فائل)

لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ کی سماعت اور ممکنہ فیصلے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو سماعت کے بارے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اُسے قبول کریں گے، پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے۔


مزید پڑھیں: اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا

عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ کا ازخود نوٹس لیا، جس کے بعد چار روز کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔
Load Next Story