امریکا میں ایک گھوڑا ڈنکن ڈونٹس کا مستقل گاہک بن گیا

گھوڑے کے مالک ڈیویڈ بوسلیٹ ہر ہفتے ڈنکن ڈونٹس سے اپنے لیے کافی اور جیکسن کیلئے ڈونٹ خردیتے ہیں

[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD:
امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی ڈیویڈ بوسلیٹ اور اُن کا گھوڑا جیکسن ڈنکن ڈونٹس کے مستقل ہفتہ وار گاہگ بن کر مقامی لوگوں میں مشہور ہوگئے ہیں۔

ڈیوڈ بوسلیٹ، ایک ریٹائرڈ بُل سوار، اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر ہر ہفتے ڈنکن ڈونٹس پر آتے ہیں اور اپنے لیے کافی اور جیکسن کیلئے ڈونٹ خردیتے ہیں۔


ڈیویڈ نے بتایا کہ ہم دن کے وقت نکلتے ہیں۔ ایک بار جب ہم گھر کے پاس موجود پل کراس کرتے ہیں تو پہلے پہل ڈنکن دونٹس جاتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے لیے کافی لیتا ہوں اور اپنے جیکسن کیلئے سادہ ڈونٹ۔

ڈیویڈ نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے ملازمین جیکسن کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ وہ اسے تھپتھپاتے ہیں، اسے پیار کرتے ہیں اور اسے ڈونٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے جیکسن کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہلکا پھلکا سا سفر گھوڑے کیلئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اُسے لوگوں میں گھلنا ملنا پسند ہے۔
Load Next Story