سینٹرل جیل میں نصب 4 موبائل فون جیمر ہٹا دیے گئے
سینٹرل جیل میں 7جیمرز لگائے گئے تھے،جیل سے متصل آبادیوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا، جیل انتظامیہ
سینٹرل جیل کے قیدی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ، قیدیوں کا باہر کی دنیا سے نیٹ ورک توڑنے کی غرض سے لگائے گئے 7 موبائل فون جیمرز میں سے 4 جیمرز ہٹادیے گئے۔
واقعے کے بعد قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیل سے متصل آبادیوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کی قیدی مافیا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی اورپہلی بارپورے جیل میں لگائے گئے 7 موبائل فون جیمرز میں سے 4 جیمرز ہٹادیے گئے ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ جیل میں موجود قیدی موبائل فون کے ذریعے باہر کی دنیا سے مکمل طور پر رابطے میں رہتے تھے اور جیل کے اندر بیٹھ کر ہی باہر اپنے گروپس کو آپریٹ کرتے ، شہر میں ہونے والی قتل اور بم دھماکوں کی کئی وارداتوں کے تانے بانے بھی جیل میں جاملتے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر جیل حکام ہی بھاری رقوم کے عوض قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرتے تھے ، دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے کی غرض سے کراچی کے سینٹرل جیل میں رواں برس 21 جنوری کو موبائل فون کے سگنل جام کرنے کی غرض سے موبائل فون جیمرز نصب کیے گئے لیکن مذکورہ جیمرز کچھ اس طرح سے لگائے گئے کہ اس سے قریبی آبادیاں پی آئی بی کالونی ، یونیورسٹی روڈ ، عثمانیہ مہاجر کالونی اور حیدرآباد کالونی کے مکین تک متاثر ہوئے اور مکینوں کا ہی باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ، اس اقدام پر متعدد مرتبہ علاقہ مکینوں سے احتجاج بھی کرائے گئے اور بالآخر منگل کو مجبوراً حکومت کو 4 جیمرز ہٹانے پڑے، واقعے کے بعد سینٹرل جیل کے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ذرائع نے بتایا کہ بالآخر قیدی مافیا اپنی رٹ منوانے میں کامیاب ہوہی گئی۔