سپریم کورٹ کے بد قسمت فیصلے نے سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا فواد چوہدری

فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 07, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو 'بدقسمت' قرار دے دیا اور اُسے ملک میں آنے والے 'سیاسی بحران' سے تشبیہ دی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے'۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 'فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں