مالی تنازع پر سفاک باپ نے بیٹے کو جلا کر مار دیا

مقتول نے باپ سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے کا غبن کیا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آکر یہ قدم اٹھایا


ویب ڈیسک April 07, 2022
بھارتی پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا (فوٹو، فائل)

AMSTERDAM: بھارت میں مالی تنازع پر بے رحم تاجر نے اپنے ہی بیٹے کو جلا کر مار دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ درد ناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں باپ نے مالی بدعنوانی پر اپنے بیٹے کو جلا کر موت کے گھاٹ اتارا۔ قاتل اور مقتول کے درمیان تقریباً دیڑھ کروڑ روپے کا تنازع تھا۔

رپورٹ میں بتاتا گیا کہ ملزم نے پہلے اپنے بیٹے پر آتش گیر مادہ چھڑکا اور پھر ماچس جلا کر اس پر پھینک دیا۔ اس دوران مقتول نے اپنے والد سے بہت التجائیں بھی کیں کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن اس کے باوجود باپ نے اسے جلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا جسم 60 فیصد تک جل چکا تھا اور وہ اسپتال میں دو دن تک اپنی زندگی کی جنگ لڑتا ہوا جان کی بازی ہار گیا۔ پڑوسیوں کی شکات پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پھر کارروائی کے دوران مبینہ قاتل گرفتاری عمل میں آئی۔

مقامی پولیس نے کہا کہ ملزم کپڑے کا تاجر ہے اور اس نے بیٹے کو دکان کرکے دی اور جب اس نے دیڑھ کروڑ روپے کے غبن کے بارے میں پوچھا تو متقول اسے تسلی بخش جواب نہ دے سکا تھا جس پر مبینہ قاتل نے یہ قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں