خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

DUBAI:
گھر میں فوارہ بنانا
جمال علی، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ابو نے گھر میں ایک بہت بڑا فوارہ بنایا ہے اور ہم سب اس کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں جبکہ میری امی کافی ناراض ہیں کہ اب ان کا کام بڑھ جائے گا اور ابو سے مسلسل بحث کر رہی ہوتی ہیں مگر میرے دادا اور ان کے ساتھ کھڑے ہمارے قاری صاحب بہت خوش ہوتے ہیں اور سب سے کہتے ہیں کہ اس پانی سے وضو کریں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

پانی میں گرنا
بابر مجید،گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ کوئی دریا ہے جس کے کنارے ہم سب کھڑے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا پانی بہت اوپر آجاتا ہے ۔ میں اپنے بھائی سے کہتی ہوں کہ چلو ادھر سے دور نکل چلتے ہیں مگر وہ میرے منع کرنے کے باوجود اپنی جگہ سے نہیں ہلتا اور مسلسل اس بات پہ اصرار کرتا ہے کہ ہم پانی میں تیراکی کریں ۔ پھر پانی اتنا آگے آ جاتا ہے کہ ہم اپنے پیروں کو مضبوطی سے نہیں جما سکتے اور سب دوست پانی میں گر جاتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کمرے میں سانپ
ماریہ جہانگیر، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں سو رہی ہوں اور مجے ایسا محسوس ہوا جیسے بیڈ کے نیچے سے کوئی لمبی اور کالی سی چیز نکل کر الماری کے نیچے گئی ہے ۔ مگر الماری کے نیچے کچھ نظر نہیں آیا ، پھر دیکھتی ہوں کہ میری والدہ نے کمرے میں صفائی کی تو الماری کے نیچے سے ایک بہت بڑا سانپ نکل کر بیڈ کے نیچے چلا گیا، جسے دیکھ کر سب چلانے لگے اور باھر کسی کو مدد کے لئے بلانے دوڑے مگر بعد میں بہت تلاش کرنے کے باوجود کہیں نہیں ملا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

کھانا خراب ہونا
ساجدہ جمیل ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری بہن کھانا پکا رہی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ جو دھی تم نے بنایا تھا اس کو لا دو تا کہ میں کھانے میں ڈال دوں ۔ میں ان کو دھی دیتی ہوں مگر اس کے بعد سارا کھانا خراب ہو جاتا ہے۔ اس میں بہت گندی بو آنے لگ جاتی ہے جس پہ میری دادی مجھ سے بہت ناراض ہوتی ہیں کہ میں نے خراب دہی ڈال کر سارا کھانا خراب کر دیا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

گھر میں باغ
سدرہ خان، لاہور
خواب : میری امی نے یہ خواب دیکھا کہ وہ گھر میں ہیں مگر ایک بہت بڑی جگہ ہے جو پھل دار درختوں سے بھری ہوئی ہے اور میری والدہ وہاں گھوم رہی ہیں اور درختوں پہ لگے پھل کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہی ہیں ۔ ہمارا گھر اتنا بڑا نہیں ہے مگر اس وقت خواب میں امی کو یہی لگتا ہے کہ جیسے وہ باغ ہمارے گھر کا ہی ایک حصہ ہے ۔

خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

دروازہ بند ہو جاتا ہے
ملیحہ درانی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور باہر کا دروازہ بند ہو چکا ہے جو کسی طرح نہیں کھل رہا میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ شائد زور لگانے سے کھل جائے مگر پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ میں خواب میں بھی بہت پریشان ہوں اور مدد کے لئے چلا رہی ہوں کہ شائد کوئی میری آواز سن کر دروازہ کھول دے ۔

تعبیر: اس، خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

کیچڑ میں دھنسنا
کلیم علی، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جانے کس جگہ پر ہوں، جہاں پر بہت زیادہ کیچڑ ہے اور میں اس میں پنڈلیوں تک دھنسا ہوا ہوں ۔ زور لگانے کے باوجود پاوں نہیں نکال پاتا ، میں زور زور سے چلاتا بھی ہوں کہ شائد کوئی میری مدد کر دے مگر کوئی بھی آس پاس نہیں ہوتا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

مہمانوں کو کھانا کھلانا
سعدیہ مغل، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے لان میں ایک بہت وسیع دسترخوان بچھا ہے اور ہم سب لوگ مہمانوں کی خاطر مدارت کر رہے ہیں۔ میرے دادا ابا بھی ساتھ ہیں اور ابو سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مزید لوگوں کو یہاں بلائیں گے تا کہ وہ بھی کھانا کھا سکیں ۔ اس کے بعد دیکھا کہ بہت سے لفافے تیار ہیں جو میرا بھائی باہر بانٹ رہا ہے۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔


پانی میں ڈوبنا
شبنم روف، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی میں ڈوب رہی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کسی طرح باہر نکل آوں مگر ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوشش کے باوجود میں کوئی ایسی جگہ نہیں تلاش کر پا رہی کہ جس سے میں خود کو محفوظ رکھ سکوں۔ اس کے علاوہ ادھر کافی اندھیرا بھی ہوتا ہے ۔ بس چاند کی روشنی میں میں اردگرد کی جگہ کو دیکھ پا رہی ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آسکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گرے ہوئے نوٹ اٹھانا
فرح ساجد، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ پر گرے ہوئے نوٹ اٹھا رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کیسے ان کو چھپا کر رکھ لوں ۔ اس کے علاوہ میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اٹھا کر اپنے بیگ میں ڈالتی جائوں ۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

باغیچہ کے پودے مرجھانا
ثریا بانو، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے باغیچے میں سارے پودے مرجھا گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان میں لگے سبزیاں و پھول بھی گل گئے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور پانی کی تلاش میں پورے باغیچے کا چکر لگاتی ہوں جو کہ مجھے نہیں ملتا اور میں یہی سوچتی ہوں کہ اگر پانی دے دیا جائے تو شاید سب دوبارہ ھرے بھرے ہو جائیں مگر پانی کا پائپ مجھے کہیں نہیں ملتا اور میں بہت پریشانی کے عالم میں پودوں کو نکال نکال کے پھینکنا شروع کر دیتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گلی میں دھواں
نورین اکرم، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی گلی میں کھڑی ہوں جہاں ہر طرف دھواں پھیلا ہوا ہے اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ میں پریشانی میں جلدی سے اندر آ کر اپنے میاں کو جگاتی ہوں کہ باہر جا کر دیکھیں جانے کیا ہو گیا ہے کہ شائد کہیں آگ لگ گئی ہے۔ جو ہر دھواں ہے اور کہیں نکلنے کا راستہ نہیں نظر آ رھا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

پھلوں کا ٹوکرا
عامر مسکین اللہ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کسی نے پھلوں کا ایک ٹوکرا بھیجا ہے اور میری امی مجھے کہتی ہیں کہ اس میں سے نکال کر باہر رکھ دو تا کہ خراب نہ ہوں ، اور ہم بعد میں کھا سکیں ، میں ان کو باہر نکالتا ہوں اور کچھ ایک پلیٹ میں ڈال لیتا ہوں۔ تا کہ کھا سکوں مگر وہ سب کے سب اس قدر بد ذائقہ اور کڑوے ہوتے ہیں کہ میں فوراً منہ سے نکال دیتا ہوں اور اپنی والدہ کو بھی بتاتا ہوں اور کچھ ان کو نکال کر کاٹ کر دیتا ہوں وہ سب بھی بہت ہی کڑوے ہوتے ہیں کہ فوراً منہ سے نکال کر تھوک دیتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

قرآن کی تلاوت
سمیرا یعقوب ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی ہم سب بھائی بہنوں کے لئے قرآن رکھنے کے لئے رحل لے کر آتی ہیں اور ہم سب ان کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ آجکل کے زمانے میں کون اس طرح قرآن کی تلاوت کرتا ہے لوگ تو اب موبائل میں قرآن پڑھ سکتے ہیں مگر وہ سب سے خفا ہو رہی ہوتی ہیں کہ آئندہ سے گھر میں سب لوگ اسی طرح تلاوت کیا کریں گے ۔ میرا بھائی اسی وقت اس پہ اپنا سپارہ لے کر اپنا سبق دھرانا شروع ہو جاتا ہے جس پہ میری امی بہت خوش ہوتی ہیں اور بہت دعائیں دیتی ہیں ۔

خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

چہرہ زرد ہونا
نوید جمیل،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شیشے میں خود کو دیکھ رہا ہوں اور خود کو دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہو رہا ہوں کہ میرے منہ کو کیا ہوا ہے، اتنا زیادہ پیلا ہو رہا ہے جیسے میں نے ہلدی لگائی ہو یا بیماری کا شکار ہوں ۔ زردی زیادہ تر میرے گالوں پہ ہوتی ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اب میں دفتر کیسے جاوں گا ۔ میں غسل خانے میں جا کر منہ دھوتا ہوں کہ شائد اس سے اتر جائے میری پیلاھٹ میں مگر اس کے باوجود کوئی افاقہ نہیں ہوتا ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

زار و قطار رونا
جویریہ علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور اپنا زیور نکال رہی ہوں اور ساتھ رو رہی ہوں کہ یہ کتنے شوق سے بنوایا تھا مگر یہ نہیں یاد اب کہ کس وجہ سے یہ سب نکال رہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ زار و قطار روتی جا رہی ہوں ۔ مگر سارا زیور نکال کر میں ایک ڈبے میں ڈال دیتی ہوں ۔ بس اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : یہ خواب ظاھر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسلہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و نا چاقی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے کیا کریں ۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔
Load Next Story