سوئٹزرلینڈ نے 8 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیے

سوئٹزرلینڈ میں مجموعی منجمد شدہ روسی اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں


ویب ڈیسک April 07, 2022
سوئٹزرلینڈ اب تک روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکا ہے (فوٹو، فائل)

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے پابندی کے تناظر میں اب تک تقریباً 8 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کی چڑھائی کے بعد یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئیں اسی ضمن میں سوئٹزرلینڈ اب تک روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ میں مجموعی منجمد شدہ روسی اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 28 فروری کو یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی پالیسی کو اپنایا اور اپنے ملک میں موجود روسی اثاثوں کو مراحلہ وار منجمد کرنا شروع کیے۔

دو ہفتے قبل سوئس حکام نے رپورٹ پیش کی تھی کہ انہوں نے تقریباً 5.75 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیے ہیں اور اب اثاثوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

یوکرینی صدر ولودی میرزیلنسکی نے گزشتہ ماہ روز دیا تھا کہ سوئٹزرلینڈ، ماسکو کی اشرافیہ کے اثاثوں کا مرکز ہے جہاں روس کی جائیدادیں ہیں جنہیں جلد سے جلد نشاندہی کرکے منجمد کی جائیں۔ بدھ کے روز سوئس اور یوکرنی حکام کی ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں روس پر پابندیوں کے نتاظر میں تبادلہ خیال ہوا تھا تاہم تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں