امریکا نے روسی صدر کی بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

یقین ہے روسی صدرنے خاندان والوں کے ذریعے اپنی دولت چھپائی ہے، امریکی حکام

صدرپوٹن کی ایک بیٹی روسی محکمہ دفاع کے لئے کام کرتی ہیں اوردوسری حکومتی امدادی پروگرامز کی سربراہ ہیں:فوٹو:فائل

کراچی:
امریکا نے روسی صدرکی بیٹیوں اورروسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اوربیٹی پرپابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دو بیٹیوں کیٹرینہ اورماریا پرپابندی عائد کردی۔


صدرپوٹن کی بیٹی کیٹرینہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں اورروس کی وزارت دفاع کے لئے کام کرتی ہیں۔ روسی صدرکی دوسری بیٹی حکومت کی امداد سے چلنے والے مختلف پروگرامز کی سربراہ ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئراہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روسی صدرنے خاندان کے افراد کے ذریعے اپنی دولت چھپائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹیوں پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اوربیٹی پربھی پابندیاں لگائی گئی ہیں جبکہ روسی بینک بھی امریکا کی نئی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔
Load Next Story