وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس سپریم کورٹ فیصلے کا سیاسی جائزہ

وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے


ویب ڈیسک April 08, 2022
وزیراعظم کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری، شیخ رشید، حماد اظہر، فرخ حبیب، شوکت ترین، بابر اعوان اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور ہورہا ہے۔ وزیراعظم کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف امور کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بریفنگ دی گئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے قانونی نکات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے آج چار اہم اجلاس طلب کیے ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے اوپر مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج دن ایک بجے ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |