ناظرین کی پسند ہی فنکار کی کامیابی ہےہمایوں سعید

معیاری فلمیں پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں


Cultural Reporter February 26, 2014
معیاری فلمیں پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں . فوٹو: فائل

بالی ووڈ اور لای ووڈ فلم انڈسٹری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ہمایوں گیلانی نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی کامیابی ناظرین کی جانب سے ملنے والی پزیرائی ہے، فنکار کے لیے سلور اسکرین ایسا امتحان ہے۔

جس کی بنیاد پر اس کی صلاحیتوں کا تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ محنت اور لگن کے بغیر ممکن نہیں، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا سائیکو اور تھرل فلم ہوٹل میں جو اب مکمل ہوچکی ہے فلم ''ہوٹل'' میں ملک کی پروفیشنل نامور ادکارہ میرا کے ساتھ میرا کردار بہت عمدہ ہے،فلم کے ہدایت کار خالد حسن خان جنھوں ہالی ووڈ سے گریجویشن کیا ہے انھوں نے اپنی تعلیم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فلم کی کہانی اور سین کی فلم بندی کا خاص خیال رکھا ہے۔

انھوں نے فلم کا اسکرپٹ اور رہرسل مکمل ہونے کے بعد شوٹنگ کا فیصلہ کیا ،ان کا کیا ہوا کام ناظرین کو سلور اسکرین پر نظر آئے گا، انھوں نے کہا فلم کے ایک سین کی عکس بندی کے دوران 18فٹ لمبے اژدہے نے میرے جسم کو جکڑ لیا تھا،جس نے میرے پورے وجود میں سنسنی دوڑا دی تھی وہ میں کبھی نہیں بھول سکوں گا یہ ایک حقیقت پر مبنی فلم بندی تھی جو دیکھنے والوں کو ضرور متاثر کرے گی،امید ہے سائیکو تھرل فلم''ہوٹل'' جو جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اسے عوام ایک مکمل پاکستانی فلم کے طور پر دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں