تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز کا متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ

وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے


ویب ڈیسک April 08, 2022
وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے، ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے، اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

دو روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے تھے، متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا جائے گا، اس کے لئے کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں 150 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، یہ فیصلہ گلبرگ کے ہوٹل کے باہر حمایتی اور مخالف کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک مسائل کے سبب کیا گیا ہے، اور اب کینٹ میں واقع ہوٹل کینٹ ایریا میں ہونے کے باعث کسی کی طرف سے بھی اجتماع یا مظاہرہ نہیں ہوسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں