حکومت کی ممکنہ کارروائی پر متحدہ اپوزیشن کی جوابی حکمتِ عملی تیار
قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو وہ توہین عدالت ہوگی، اپوزیشن
ISLAMABAD:
عمران خان کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی کے مقابلے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے جوابی حکمتِ عملی تیار کر لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی پر متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنی جوابی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، اور ان کی قانونی ٹیم نے مشاورت میں مختلف ممکنات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری مشتاق، افسران اور عملے کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ آئین اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کریں، حکومتی آلہ کار بننے یا عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد میں رخنہ اندازی کرنے والے آئین اور قانون کے مجرم ہوں گے، عدالتی حکم کے مطابق عمل کریں، قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو وہ توہین عدالت ہوگی۔