سی پی این ای کا پیکا آرڈیننس پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم
ثابت ہوگیا کہ آئین کی بالادستی کے لیے عدلیہ اور اداروں کا غیر جانب دار ہونا ضروری ہے، صدر کاظم خان
سی پی این ای نے پیکا آرڈیننس پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نظریہ ضرورت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، آئین سے کھیلنا ناقابل معافی جرم ہے، امید ہے کہ نظریہ ضرورت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کالعدم قرار دے دیا
کاظم خان نے کہا ہے کہ فتح آئین کی ہونی چاہیے افراد یا اداروں کی نہیں، آئین کا تحفظ ہر ایڈیٹر اور صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سی پی این ای کے صدر نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ آئین کی بالادستی کے لیے عدلیہ اور اداروں کا غیر جانب دار ہونا ضروری ہے اگر ادارے غیر جانب دار نہ رہیں تو جسٹس منیر ڈاکٹرائن پروان چڑھتا ہے۔