پی ٹی آئی کا حکومت کو ہٹانے کی سازش کیخلاف عوامی احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

تحریک کاآغاز آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔

تحریک کاآغاز آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔—فائل فوٹو

ISLAMABAD:

پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی وفاقی حکومت کوہٹانے کی سازش کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


تحریک کاآغاز آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔ اپوزیشن کی نئی حکومت کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج ہوگا۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہے تاہم اہم رہنماؤں کی رائے ہے کہ نئے انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں اس لیے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا فوری فیصلہ سیاسی طور پر خطرناک ہوگا اس طرح اپوزیشن اپنی مرضی سے ترامیم یا قانون سازی کرسکتی ہے۔اس لیے اس آپشن کو فوری اختیار نہ کیا جائے۔


پی ٹی آئی اپنی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے حوالے سے کمیشن کی تشکیل کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔اس حوالے سے فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد ہوگا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے طے کیا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام سے رجوع کیا جائے ۔نئی ممکنہ حکومت پر عوامی دباؤ کے ذریعے مطالبہ کیا جائے کہ انتخابی اصلاحات کرکے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔پی ٹی آئی نے متحدہ اپوزیشن کے لیے سیاسی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لیے انتخابی مہم کے ساتھ ممکنہ حکومت کےخلاف احتجاجی مہم چلائے گی جس کے لیے ریلیاں جلوس اور جلسے منعقد کیے جائیں گے ۔ان سے عمران خان خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔مزید سیاسی فیصلہ مشاورت سے ہوں گے۔اگر ممکنہ حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات بنائے یا گرفتاریاں کیں تو احتجاج بھرپور انداز میں ہوگا۔
Load Next Story