عراق میں 103 سالہ شخص کی 37 سالہ خاتون سے تیسری شادی
103 سالہ دادا درجنوں پوتوں اور پڑپوتوں کے ساتھ جاکر اپنی دلہن بیاہ لائے
کراچی:
عراق میں 103 سالہ شہری نے خود سے 66 سال چھوٹی خاتون سے شادی کرلی، شادی کی تقریب میں ان کے پوتوں اور پڑپوتوں نے بھی شرکت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی علاقے کمشنری الدیوانیہ میں جشن کا منظر تھا جس کی وجہ کوئی علاقائی تہوار نہیں بلکہ 103 سالہ شہری کی شادی تھی۔ گاؤں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور روایتی گیت گائے جا رہے تھے۔
معمر شہری کی شادی کے یہ انتظامات ان کے پوتوں اور پڑپوتوں نے کیے تھے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دلہن کی عمر 37 سال ہے اور وہ بھی شادی شدہ تھی۔
شادی کی مرکزی تقریب سے قبل منگنی بھی ہوئی جس میں دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں پھر مہندی کی رسم ادا ہوئی اور اہل خانہ نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ نکاح اور ولیمے کی تقاریب بھی ہوئیں۔
معمر شخص کے بیٹے عبدالسلام نے بتایا کہ 'ان کے والد 1919 میں پیدا ہوئے تھے۔ پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا تو دوسری شادی کی جن سے بچے بھی ہوئے تاہم جھگڑوں کے باعث یہ شادی ختم ہوگی جس کے بعد والد صاحب نے تیسری شادی کی خواہش کی۔