کابینہ اجلاس کے دوران حماد اظہر کی طبیعت خراب
میری بے ہوشی سے متعلق خبر میں صداقت نہیں، روزہ رکھنے کے سبب چکر محسوس ہوئے تھے، وزیر توانائی حماد اظہر
وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں طبی امداد دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر توانائی حماد اظہر کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں طبی امداد دی گئی۔
اس حوالے سے حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری بے ہوشی سے متعلق خبر میں صداقت نہیں، روزہ رکھنے کے سبب کچھ دیر کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے تاہم اب طبعیت بہتر ہے۔