جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کودہشتگردی کے مزید 2 مقدمات میں 31 سال قید

حافظ سعید پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد


ویب ڈیسک April 08, 2022
حافظ سعید پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو سزا سنادی۔

عدالت نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنا دی اور ان پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعید کو ایک اورمقدمے میں ساڑھے 15سال قید

انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |